اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ایک بار پھر سب پر بازی لے گیا، فورٹریس سٹیڈیم میں ملک کا سب سے بڑا 192 فٹ بلند پرچم لہرا دیا گیا، کور ہیڈ کوارٹر فور کور نے زندہ دلان کو نشان عظمت کا تحفہ دیا۔یوم آزادی کے موقع پر کور ہیڈ کوارٹر فور کور کی جانب سے لاہوریوں کو پاکستان کا بلند ترین سبز ہلالی پرچم کا تحفہ دیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر فورٹریس سٹیڈیم کی حدود میں پاکستان کا سب سے اونچا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ فورٹریس سٹیڈیم کے سامنے گراؤنڈ میں لگایا گیا پرچم سطح زمین سے 192 بلند ہے۔ پرچم کی لمبائی 50 فٹ جبکہ چوڑائی 30 فٹ ہے۔
پاکستان کے سب سے بلند پرچم کو نشان پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔192 فٹ اونچے پرچم کو دو ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کیا گیا ہے جسے 14 اگست کے موقع پر شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نشان پاکستان دیکھنے کیلئے فورٹریس سٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے۔واضح رہے اس سے قبل کراچی میں 180 فٹ اونچا جبکہ لاہور میں شاہی قلعہ میں 150 فٹ اونچا پرچم نصب کیا گیا۔
لاہور ایک بار پھر سب پر بازی لے گیا, جشن آزادی کے دن کیا ہوتا رہا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا تو کیا صورتحال تھی؟ مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
-
فرح یوسف نے علیحدگی کے معاملے پر لب کشائی کر دی
-
شب برات کی تعطیل کے بارے میں اہم خبر
-
مصر کے اہرام کیسے تعمیر ہوئے؟سائنسدان راز جاننے میں کامیاب
-
بیرسٹر گوہر کا اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات سے انکار
-
رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی
-
کیپٹن (ر)صفدر کا بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کے سوال پر دلچسپ جواب
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
آسمان سرخ ہو گیا، دنیا کے لیے وارننگ
-
نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
-
رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز بارے بڑی خوشخبری
-
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
-
پی ٹی اے کا سمیںبند کرنے کا انتباہ جاری















































