پشاو ر(این این آئی)امسال کے آخرتک تمام قبائلی عوام اپنے اپنے گھروں کوباعزت واپس بھیجیں گے ٗتمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،گورنرہاؤس پشاورمیںیوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی تقریب کاانعقادکیاگیا،گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا پرچم کشائی سے قبل قومی پرچم کوبوسہ دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔اس موقع پرگورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ 14اگست ہمارے لئے عظیم اورتاریخی دن ہے،اس دن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے عظیم نعمت آزادی سے نوازا،دفاع پاکستان کیلئے افواج پاکستان،قانون نافذکرنے والے اداروں،عوام اور بالخصوص قبائلی عوام نے فقیدالمثال قربانیاں دیں۔انکی قربانیوں کوپوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اورآج ہم بحیثیت قوم اس عہدکی تجدید کرتے ہیں کہ انکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بروزاتوارگورنرہاؤس پشاورمیںیوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروقارمگرسادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پرپاک فوج کے افسران،اعلیٰ سرکاری حکام،مختلف قبائل ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین،منتخب نمائندوں اورمختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔تقریب کاآغازقبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سکول کے بچوں نے ملی نغموں سے کیابعدازاں گورنر خیبرپختونخوانے قومی ترانے کی دھن میں پاکستان کاقومی پرچم لہرایااورسانحہ کوئٹہ کے شہداء اوردہشت گردی کی عفریت کیخلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنیوالے وکلاء افواج پاکستان،قانون نافذکرنے والے اداروں کے شہداء اورجومعصوم لوگ اس جنگ میں شہیدہوئے انکی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورانکی بلنددرجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اورانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاکہ الحمداللہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،دشمن ہمارے وطن کومیلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتاکیونکہ 18کروڑعوام دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آپریشن ضرب عضب ملک دشمن عناصرکو کچلنے کا نام ہے اورانشاء اللہ قوم کوافواج پاکستان پربھروسہ ہے اورضرب عضب کوکامیابی کیساتھ منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔وطن عزیزکے قبائل عوام کی قربانیوں کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچوں کے قومی نغموں اورتقاریرمیں حوصلے،بہادری اورحب الوطنی کاپرانہ جذبہ آج بھی عیاں ہے۔انہوں نے کہاکہ قبائلیوں نے ماضی میں بھی وطن عزیزکے سرحدات کی حفاظت کی اورانشاء اللہ ہمیشہ اس مٹی کی حفاظت کیلئے سربہ کفن ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ امسال کے آخر تک تمام قبائلی عوام اپنے اپنے گھروں کوباعزت واپس بھیجیں گے اورانکوتمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،قبائلی عوام کے بہترین مستقبل اورانکوپاکستان کے دوسرے حصوں کی طرح برابرحقوق دلانے کیلئے فاٹامیں نئے اصلاحات کانفاذ عنقریب لایاجائیگااورقبائلی عوام یہ نویدجلدازجلد سنیں گے۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کوئٹہ کے غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں،جشن آزادی کی تقریب سادہ طریقے سے مناکرہم نے کوئٹہ کے غمزدہ خاندانوں کیساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ دشمن ایسی بزدالانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام اورپاک فوج کے حوصلے وعزائم پست نہیں کرسکتے بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر مصیبت اورسانحہ کے بعدہمارے ادارے زیادہ متحداورمضبوط ترہوچکے ہیں۔بعدازاں قبائلی عمائدین نے پاکستان زندہ بادکے پرجوش نعرے بلندکئے اورپاکستان کی ترقی اورسلامتی کیلئے دعاکی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
قیامت خیز گرمی سے 9 افراد جاں بحق، 2 روز میں اموات 19 ہوگئیں
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































