منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن کو ہر صورت شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے،نوازشریف

datetime 25  فروری‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے معاملے پر خود سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے حوالے سے قائم دونوں کمیٹیوں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کے تقدس کےلئے تمام اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں،رابطوں کو موثر بنا کرسینیٹ انتخابات کو ہر صورت شفاف و غیر جانبدار بنایا جائے۔ بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کےلئے قائم کی گئی کمیٹیوں نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان، بیرسٹر ظفر اللہ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور خواجہ ظہیر احمد شامل تھے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق دونوں کمیٹیوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی رپورٹس پیش کیں۔ کمیٹیوں نے آئینی و قانونی امور سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے معاملے پر خود سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے حوالے سے قائم دونوں کمیٹیوں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کے تقدس کےلئے تمام اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں،رابطوں کو موثر بنا کرسینیٹ انتخابات کو ہر صورت شفاف و غیر جانبدار بنایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ جلد از جلد سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے عمل کو مکمل کر کے 5 مارچ سے پہلے پہلے آئینی ترمیم کو یقینی بنائیں تا کہ ”شو آف ہینڈز“ کے ذریعے سینیٹرز کا چناﺅ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ 23فروری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف اور کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں ”شو آف ہینڈز“ کا فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے آئینی ترمیم لانے سے متعلق دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کےلئے کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…