لاہور (نیوز ڈیسک)25انڈیکس6088پوائنٹس پرآگیا،18کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں لاہور اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی رہی۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 8.97 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6088.55 پر بند ہوا، مارکیٹ میں کل 13 لاکھ 34 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ پیرکو 6 لاکھ 92 ہزار 600 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مجموعی طور پر 82 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 14 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 18 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 50 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بینک آف پنجاب کے 5 لاکھ 62 ہزار 500 حصص، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے ایک لاکھ 70 ہزار 500 حصص جبکہ لفارج پاکستان کے ایک لاکھ 57 ہزار حصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ ایکزو نوبل پاکستان کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 12.17 روپے بڑھ گئی، سب سے زیادہ کمی ملت ٹریکٹرز کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 9.50 روپے کم ہو گئی۔