کراچی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنئیر رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹونے اپنی سابقہ جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کا اہم ہنگامی اجلاس 15 اگست کو لاڑکانہ میں طلب کیا ہے،زرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نوازشریف کی سندھ نیشنل فرنٹ کی (ن)لیگ میں انضام ہونے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا جائے گا اور (ن)لیگ میں رہنے یا نہ رہنے سمیت دیگر فیصلے بھی زیر غور آئے گے۔