منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

احتساب ریلی لاہور پہنچ گئی تو ۔۔۔۔! عمران خان نے انتباہ کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب احتساب ریلی تب ہی رکے گی جب احتساب ہوگا،پشاور سے شروع ہونے والی احتساب تحریک اب لاہور جائے گی، نوازشریف خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں اور ہمیں لاہور پہنچنے سے روک لیں ،اگر احتساب ریلی لاہور پہنچ گئی تو نوازشریف کو جدہ جانے کا بھی وقت نہیں ملے گا،حکومت نے انصاف کے لیے تمام دروازے بند کردیئے ہیں اور حکومت اپوزیشن کونہ صرف دھمکیاں دے رہی ہے بلکہ خریدنے کی کوشش بھی کررہی ہے۔ریلی میں شرکت سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں نے اپنا کام صحیح طرح سے نہیں کیا جبکہ پاناما پرجواب دینے کے بجائے حکومت اپوزیشن کونہ صرف دھمکیاں دے رہی ہے بلکہ خریدنے کی کوشش بھی کررہی ہے جس پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انصاف کے تمام دروازے بند کردیئے اور منہ بند کرنے کے لیے بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے لیکن ہم نے تحریک احتساب کا آغاز پشاور سے کردیا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ میں سب کچھ اقتدار کے لیے کررہا ہوں لیکن ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں اور جب تک ادارے انصاف نہیں دیں گے تو پر امن احتجاج ہوگا، پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی زیادہ کرپشن ہوگی اتنی ہی جمہوریت کمزور ہوگی، میری جدوجہد کرپٹ اسٹیٹس کو کے خلاف ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور نیب کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پیسہ چوری ہورہا ہے اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں ہورہا، نوازشریف ملک کے سب سے بڑے ٹیکس چور ہیں ہم ان سے 5 ماہ سے جواب مانگ رہے ہیں، اب احتساب ریلی تب ہی رکے گی جب احتساب ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پشاور سے شروع ہونے والی احتساب تحریک اب لاہور جائے گی، نوازشریف خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں اور ہمیں لاہور پہنچنے سے روک لیں اگر احتساب ریلی لاہور پہنچ گئی تو نوازشریف کو جدہ جانے کا بھی وقت نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بڑا ظلم کیا گیا سب نے ملکرملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف فوجی جوانوں نے قربانیاں دیں۔ عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں میٹروسے نہیں تعلیم ، یونیورسٹیاں بنا کر آگے بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا نیب کوشرم آنی چاہیے چھوٹے چوروں کو پکڑ رہی ہے، نواز شریف کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔ ملک کا وزیراعظم کرپشن کر کے اداروں کو تباہ کر دیتا ہے۔ ایف بی آر میں دو افراد نواز شریف کے کاغذات کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ ملک کا وزیراعظم پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس چور ہے۔ کیا الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کے خلاف ایکشن لینے کی جرات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم نے اب تماشہ نہیں دیکھنا یہ ریلی ملک کے عوام کو جگانے کے لیے ہے ۔ اس ریلی نے آخرمیں لاہور پہنچنا ہے ،میاں صاحب لاہور پہنچنے سے پہلے کچھ کر لیں پھر گنجائش نہیں ہو گی۔ نیشنل ایکشن پلان پر خیبرپختونخوا حکومت عمل کر رہی ہے ہم نے پہلی دفعہ مدرسہ ریفارمز بھی شروع کی ۔ کسی اور صوبے میں ابھی مدرسہ ریفارمز پر کام شروع نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کرپٹ اسٹیٹس کو کے خلاف ہے،جمہوریت میں وزیر اعظم جوابدہ ہوتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جمہوریت کو خطرے میں وہ لوگ ڈال رہے ہیں ،جو پانچ ماہ سے پانامہ پر جواب نہیں دے رہے۔ پاناما لیکس پر نیب،ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا، جبکہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے جس پر حکومت نے پی پی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جن اداروں کو کام کرنا چاہیے تھا انہوں نے نہیں کیا۔ادارے انصاف نہیں دیں گے تو، ہم احتجاج کریں گے اور پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔ اگر آصف علی زرداری کے بیرون ملک چھ کروڑ ڈالر پڑے ہیں تو انہیں کیوں نہیں پکڑا جاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…