اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ قوم یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم لہراتی ہے عمران سیاہ پرچم کیو ں لہراتے ہیں ؟اس سچائی سے انکار کیوں کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں لیکن عمران خان اور ان کے حواریوں کے نام آف شور کمپنیوں کی فہرست میں موجود ہیں، قومی وحدت کے دن عمران قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۔ہفتہ کو ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پانچ سوالوں کا جواب پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ ہر یوم آزادی کی خوشی میں عمران خان احتجاج کر کے کس دشمن کو مذاق اڑانے کا موقع فراہم کرتے ہیں ؟ قوم یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم لہراتی ہے لیکن عمران خان سیاہ پرچم کیوں لہراتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ قومی وحدت کے دن عمران قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں ؟کیا یہ سچ نہیں کہ عمران خان کو ملنے والی چیئریٹی کی رقم کو ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر برطانیہ میں تحقیقات ہو رہی ہیں ؟اس سچائی سے انکار کیوں کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام کسی آف شور کمپنی میں نہیں لیکن عمران خان اور ان کے حواریوں کے نام آف شور کمپنیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔مجھے یقین ہے کہ جھوٹ کے راستے پر گامزن عمران ان سوالوں کا جواب سچائی سے کبھی نہیں دینگے