منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

حساس اداروں کی زبردست کارروائیوں کا ثمر،کراچی میں ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حساس اداروں کی زبردست کارروائیوں کاثمر۔رواں برس جشن آزادی کے حوالے سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی خریداری نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔تاجروں نے بتایا کہ رواں سال لوگوں میں یوم آزادی کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور وہ بڑے پیمانے پر جھنڈیاں، قومی پرچم، بیج اور دیگر اشیاء خرید رہے ہیں۔کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق اس سال جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت دو گنا زیادہ ہیں۔رواں برس جشن آزادی سے متعلق اشیاء کی فروخت کا آغاز جولائی کے وسط میں ہوا تھا تاہم گزشتہ برس ان کی فروخت یکم اگست سے شروع ہوئی تھی ٗکراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر لگائے جانے والے اسٹالز کی فروخت میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا۔ساتھ ہی رواں برس جشن آزادی کی تقریبات، پرچم کشائی کی تقاریب، آتش بازی اور میوزیکل شوز اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی گزشتہ برس کی نسبت دوگنا ہوگیاوی آئی پی فلیگز کے مالک شیخ نثار احمد پرچم والا نے بتایا کہ رواں برس ہماری فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور ہم تمام اہداف حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کے عوام میں جشن آزادی کے حوالے سے زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔نثار پرچم والا نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ رواں برس کئی اسکولوں نے بھی 14 اگست کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا ہے اور اس سال مذہبی اداروں اور مساجد کی جانب سے بھی جھنڈوں کی ڈیمانڈ آئی ہے جو 14 اگست کو پرچم کشائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے جھنڈوں اور دیگر اشیاء کی مانگ بہت ہی کم رہی ہے۔نثار پرچم والا نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار ہول سیل قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بعض ری ٹیلرز 14 اگست قریب آتے ہیں صارفین سے دوگنی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔جشن آزادی کی مناسبت سے تیار ہونے والی اشیاء کی ہول سیل مارکیٹ کا گڑھ کہلانے والا حسن علی آفندی روڈ تو میلے کا سا سماں پیش کرنے لگا جھنڈے، ٹی شرٹس، چوڑیاں، بیجز، ہینڈ بینڈز، ٹوپیاں، ماسک، چشمے، غبارے اور قومی ترانوں پر مبنی سی ڈیز بھی موجود دکھائی دیئے ۔جشن آزادی سے متعلق مصنوعات کی فروخت کے کاروبار میں رواں برس سرمایہ کاروں کی شمولیت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا جنہوں نے ہول سیل مارکیٹس سے کافی پہلے ہی مال اٹھالیے تھے۔آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ کراچی میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت اس سال تقریباً 10 ارب روپے جو گزشتہ برس 5 ارب روپے تک محدود تھی جبکہ لاہور میں 2.5 ارب روپے سے بڑھ کر تقریباً 5 ارب روپے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جشن آزادی کی مصنوعات کی فروخت کا کل حجم 40 سے 50 ارب روپے کے درمیان ہوسکتا ہے جو گزشتہ برس 20 سے 25 ارب روپے تھا۔عتیق میر نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں جشن آزادی کے حوالے سے فروخت ہونے والی زیادہ تر اشیاء جن میں جھنڈے، بیجز اور ٹی شرٹس وغیرہ شامل ہیں وہ چین سے تیار ہوکر آتی ہیں کیوں کہ وہاں کپڑے کی قیمت کم ہے اور مزدوری بھی کم دینی پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…