پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثار کا دعویٰ،ڈاکٹر عاصم کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی سے ریلیف نہیں مانگا اور نا ہی انہیں کسی کی سفارش کی ضرورت ہے۔احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم بشارت بیماری کی وجہ سے جبکہ ملزم اقبال زیڈ احمد ملک کے وکیل کے مطابق وہ ملک سے باہر ہیں نیب کی جانب سے ملزمان کی جناب سے تمام دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا جواب بھی جمع کرادیا گیا۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں بیان دیا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں میرا علاج بند کردیا گیا ٗڈاکٹروں نے میری فزیو تھراپی روک دی ہے ٗ میری سرجری بھی نہیں کرائی گئی، مجھے لگتا ہے کہ ڈاکٹر کسی سے خوفزدہ ہیں۔ جس پر احتساب عدالت کے جج سعد قریشی کے مطابق عدالت یا نیب نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی جس میں کہا گیا ہو کہ ملزم کو طبی سہولیات فراہم نہ کی جائیں، یہ معاملہ 16 اگست کو طے کیا جائے گا عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے ڈاکٹر کو 16 اگست کو طلب کرلیا ٗ کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر ہمیشہ ہی ظلم ہوا ہے اور میں بھی ایک جمہوری حکومت کا سیاسی قیدی ہوں میرا علاج بھی بند کردیا گیا ہے، میں کیا کہہ سکتا ہوں کسی اور کے مرنے کی بات کرنے سے بہتر ہے کہ میں خود ہی مرجاؤں۔انہوں نے کہاکہ مجھے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں اور نا ہی میں نے کسی سے ریلیف مانگا ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جو بھی کہا وہ ان کا اپنا ظرف ہے میں نے عدالت سے ریلیف مانگا ہے اور میرٹ پر ہی ضمانت کی درخواست دائر کروں گا امید ہے عدلیہ انصاف کریگی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…