ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

آلو بخارے سے ان خطرناک بیماریوں کا علاج کیسے ممکن؟ جان کر آپ استعمال کئے بغیررہ نہیں پائیں گے

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آلو بخارا ایک لذیذ پھل ہے لیکن آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ اس کے فوائد بھی بے شمار ہیں،آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ہمارے جسم پر مختلف طرح کے جراثیموں کا حملہ جاری رہتا ہے اور کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے بیماریاں لاحق ہونے لگتی ہیں لیکن اگر انٹی آکسیڈینٹس جیسے فلیونائڈز ہمارے جسم میں موجود ہوں تو بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ آلوبخارے میں انٹی آکسیڈینٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ ہمارا جسم بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔2013ء میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلو بخارے میں وٹامن کے،کاپر، پوٹاشیم، کوینک ایسڈاور سوربی ٹول کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو کہ ہمارے معدے اور انتڑیوں کو مضبوط کرتا ہے۔اس کے استعمال سے ذیابیطس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے قبض جیسی مشکل سے بھی نجات ملتی ہے۔
2010ء میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ آلو بخارے کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار ٹھیک رہتی ہے اور اس کی وجہ سے LDL(خطرناک کولیسٹرول) کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کی شریانیں مضبوط ہوتی ہیں اور یہ کھلتی ہیں۔دماغ کی مضبوطی2009ء اور 2015ء میں کی گئی تحقیقات میں بتایا گیا کہ آلوبخارے کا جوس پینے سے دماغی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آلوبخارے میں موجود فینولز کی وجہ سے دماغی استطاعت بڑھتی ہے ،بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے دماغی استطاعت میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن آلو بخارے کی وجہ سے اسے کم کیا جاسکتا ہے اور دماغ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ انتڑیوں کے لئے اگر آپ پیٹ کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو آلو بخارا کھانے سے اس سے بچا جاسکتا ہے۔آلو بخارا ایسے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے جو ہمارے پیٹ اور انتڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔آپ چاہیں تو آلو بخارے کو تازہ کھاسکتے ہیں یا خشک کیونکہ یہ دونوں صورتوں میں ایک جیسا مفید پایا جاتا ہے،اس کا جوس استعمال کرنے میں بھی کوئی قباحت نہیں کیونکہ یہ ہر صورت میں آپ کو فائدہ دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…