اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

روس کے ساتھ کشیدگی، جنگ کا خطرہ,فوج ہائی الرٹ

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے ساتھ کشیدگی کے بعد یوکرین نے کرائمیا سے متصل سرحد اور جن مشرقی علاقوں میں باغیوں سرگرم ہیں وہاں فوج کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بدھ کے روز ماسکو نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین کرائمیا میں مسلح دراندازی کی کوششیں کر رہا ہے۔اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر ولادمیر یلچنکوف نے روس سے اس دعوے کے بارے میں شواہد فراہم کرنے کو کہا تھا اور کہا کہ اس وقت روس کے تقریبا 40,000 فوجی یوکرین اور کرائمیا کی سرحد پر جمع ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’اگر ایسا حقیقت میں ہوا ہے تو پھر اس کے ثبوت کہاں ہیں؟ بیانات، تصاویر، فوٹو، ویڈیوز کچھ تو، یہ تو محض الفاظ ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں روسی افواج کا کرائمیا میں جمع ہونا کسی بری نیت یا جنگ کی عکاسی کرتا ہے۔
2014 میں کرائمیا نے ایک غیر تسلیم شدہ ریفرنڈم کے بعد یوکرین سے الگ ہوکر روس سے ملحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔اسی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے پر صورت حال کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔اس دوران یوکرین آئندہ 24 اگست کو آزادی کی اپنی 25ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہا ہے جبکہ روس 18 ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کروانے کی تیاری میں ہےدھر امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فریقین سے بیان بازی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورت حال پہلے ہی سے کافی کشیدہ ہے جس میں مزید اصافہ ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…