لندن(نیوز ڈیسک) ہلدی کو ہمیشہ ہی کئی بیماریوں کے تدارک کے لئے استعمال کیا گیا ہے اور اس سے بنے مشروبات کے استعمال سے جسم میں مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور نقصان دہ بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں، انفیکشنز سے نجات ملتی ہے اور جسم میں سوجن کم ہوتی ہے۔ آئیے آپ کو ہلدی سے بنے ایک ایسا مشروب بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ ہر بیماری سے محفوظ رہیں گے۔ اجزاء ہلدی کا آدھا چھوٹا چمچ, ایک کپ ناریل کا دودھ, آدھا کپ پائن ایپل, ایک کیلا, دارچینی کا آدھا چھوٹا چمچ, ادرک کا آدھا چھوٹا چمچ, ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل بنانے کا طریقہ: تمام اجزاء کو ایک بلینڈر میں ڈالیں اور اچھی طرح باریک کر لیں۔ اس مشروب کو دن میں کسی بھی وقت پینے سے آپ کا وزن کم ہوگا (آپ چاہیں تو مٹھاس والے اجزاء کم کر سکتے ہیں)، جلد تر و تازہ ہو گی اور آپ کی یاداشت بہت اچھی ہو جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں