بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر بچوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے سنسنی پھیلانے والی تصاویر ،حکومت نے وضاحت جاری کردی

datetime 10  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی )سوشل میڈیا پر بچوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے سنسنی پھیلانے والی تصاویر کی حکومت نے وضاحت کردی،سرکاری ذرائع کے مطابق تصویریں نو سالہ انڈونیشین بچی کی ہیں جسے 2015ء میں اغوا ء اورزیادتی کے بعد لاش کو ٹیپ سے لپیٹ کر ڈبے میں بند کرکے کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اغوا ء کی وارداتوں نے والدین کو پریشان کردیا ہے اور اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر بچوں کی اسمگلنگ کی خبروں اور تصاویر نے سنسنی پھیلادی جس کے بعد ایف آئی اے حکام بھی ایکشن میں آ گئے ۔تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ان تصاویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔ یہ تصاویر نو سالہ انڈونیشین بچی پتری نور فوزیہ کی ہیں جسے گزشتہ سال اکتوبر میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ سفاک قاتلوں نے بچی کی لاش ٹیپ سے لپیٹ کر ڈبے میں بند کرکے کچرے میں پھینک دی تھی۔ ان تصاویر کو پاکستانی بچوں سے جوڑا گیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جس کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔قبل ازیں ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے اغوا ء کئے گئے بچوں کی تھائی لینڈ اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اغوا ء کئے گئے چھ بچوں کو جسمانی اعضا ء کی فروخت کیلئے تھائی لینڈ اسمگلنگ کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا ۔ان بچوں کے منہ پر ٹیپ اور ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے سوشل میڈیا پر بچوں کی تصاویرجاری ہونے کے بعد آیف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ یف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کوئی بھی شخص معلومات فراہم کر سکتا ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…