بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

بوگس نمبر پلیٹ لگانے اور بنانے والوں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ،سبز نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ،رنگدار شیشے والی گاڑیوں اور کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے ،بوگس نمبر پلیٹ لگانے اور بنانے والوں کوایک سال قیداور ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوسکے گی۔ آج سے شہر کی سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ ،سبز نمبر پلیٹ ،رنگدار شیشے والی گاڑیوں اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیدیا ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران یکم نومبر 2014سے ابتک بغیر نمبر پلیٹ 62193،سبز نمبر پلیٹ 371،غیر نمونہ نمبر پلیٹ158152،رنگدار شیشے والی 88843گاڑیوں اور 30034کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایس پیز، ڈی ایس پیز سے خصوصی میٹنگ کی اور احکامات جاری کےئے ، میٹنگ میں موجود ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ ڈی ایس پیز خود دونوں شفٹوں کی ڈیوٹی چیک کریں او بریفنگ بھی یقینی بنائیں گے چیف ٹریفک آفیسر خود بھی شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کریں گے جس علاقے میں غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی نظر آئی اس سیکٹر انچارج کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنی ڈیوٹی کے دوران مسلسل پٹرولنگ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو موثر بنائیں گے اور اس سلسلے میں کارروائی کی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں گے۔انہوں نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کوئی سفارش یا دباؤ قبول نہ کریں تاہم شہریوں سے شفقت اور نرمی سے پیش آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…