اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے اپنے ملک میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ پیر کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیل وال سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر پابندی کے حوالہ سے خبروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کے سفیر نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ افغان حکومت نے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی اور پاکستانی روپیہ بھی دیگر کرنسیوں کی طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ قندھار میں افغان پولیس کے سربراہ نے پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر پابندی،پاکستان حرکت میں آگیا،افغان حکومت کا جواب میں حیرت انگیز موقف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































