کراچی(این این آئی) سندھ کے وزیر خوراک وپارلیمانی اموراور پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نثار احمد کھوڑو نے کوئٹہ سول اسپتال واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشگردوں نے معصوم شہریوں ،وکلاء اورمیڈیا کے لوگوں پر بزدلانہ حملہ کرکے انتہائی وحشیانہ، قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم کیا ہے۔نثار احمد کھوڑو نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج(منگل) پارٹی کی جانب سے سندھ بھر میں سوگ منایا جائے گااور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والی روح کو ثواب پہنچانے کے لیئے خصوصی دعائیں کی جائیگی۔نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ 11اگست کو اقلیتی برادری کا دن پارٹی کی طرف سے ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لبرل اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ہے جس کے منشور میں اقلیتوں کے حقوق کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ یوم آزادی 14اگست کوماضی کی طرح بھرپورطریقے سے منایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پورے سندھ میں ضلعی ہیڈکوارٹرزسطح پر پارٹی آزادی کے دن کو شاندارطریقے سے منائے گی۔انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش وجذبے سے مناتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے جن قوموں نے قدر نہ کی وہ قومیں تاریخ میں ہمیشہ کے لیے مٹ جاتی ہیں ۔انھوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ ہرضلعی سطح پر آزادی کا جشن شاندارطریقے سے مناکر یہ ثابت کریں کہ پاکستان کی عوام جمہوریت کے شیدائی اورآزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔انھوں نے کہا کہ 14اگست حقیقت میں آزادی کایوم تجدید ہے۔
کوئٹہ دھماکہ، پاکستان کی بڑی پارٹی نے بھی اہم اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































