منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

بجلی بنانے کا ایسا طریقہ کہ آپ واپڈا کو بھی بھول جائیں گے

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توانائی کے بحران میں گھرے پاکستانیوں کو سیاسی رہنما کئی دہائیوں سے سبز باغ دکھارہے ہیں مگر مسئلہ کسی طور حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایسے میں تھائی لینڈ کے دیہاتی ہمارے لئے ایک مثال ثابت ہوسکتے ہیں کہ جنہوں نے ایک انتہائی منفرد ذریعے سے توانائی پیدا کرنا شروع کی اور اب اس میں خود کفیل ہوچکے ہیں۔تھائی لینڈ کا دور دراز دیہات پاڈینگ اس خود کفالت کی شاندار مثال ہے جہاں دیہاتیوں نے جانوروں کے گوبر سے بڑے پیمانے پر توانائی کی پیداوار شروع کردی۔ پاڈینگ کے لوگ اپنے گھروں کے باہر گوبر کی بھاری مقدار کو پلاسٹک کے جہازی سائز تھیلوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ تھیلے میں جمع گوبر کی ڈی کمپوزیشن سے قدرتی طور پر میتھین گیس پیدا ہوتی ہے جسے توانائی کے حصول کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گاؤں کے ہر گھر میں توانائی کے حصول کا یہ ذریعہ استعمال ہورہا ہے جبکہ شمسی توانائی کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔اس منفرد گاؤں کے ہر گھر نے گوبر اور سولر پینل کے زریعے توانائی کی تمام ضروریات پوری کرلی ہیں اور گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں حکومت کے ناز اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ان کی گیس بھی مفت ہے اور بجلی بھی مفت۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…