لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیرمیں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی گہری سازش قرار دیا او رکہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاکھوں کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور کشمیر میں پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر انصاف پسند دنیابھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کی بات کر رہی ہے۔ ان حالات میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی وارداتیں کررہی ہیں اور وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔حکومت پاکستان کو انڈیا کی اس بدترین دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرنا چاہیے۔ بھارت پاکستان کو اس بارے میں واضح دھمکیاں دے چکا ہے۔ حافظ محمد سعید نے دھماکہ میں شہید ہونیو الوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
کوئٹہ دھماکہ کیوں کروایا گیا؟ بھارت پاکستان کو کیاکہتا رہا تھا؟ بڑی آواز بلند ہو گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































