بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

کوئٹہ دھماکہ وزیر اعظم کے ہنگامی حکم کے بعد سپریم کورٹ بار سے بھی اہم خبر آ گئی

datetime 8  اگست‬‮  2016 |
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امن کیلئے سیکورٹی فورسز،پولیس اوربلوچستان کے عوام نے قربانیاں دیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو نگرانی اور سیکورٹی بڑھانے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے‘ وزیر اعظم نے حکم جاری کیا ہے کہ ہنگامی طور پر کوئٹہ دھماک ؁ کے شہداء کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہریدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کیخلاف قوم کا غیرمتزلزل عزم کمزور نہیں کرسکتیں،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان بارکے صدر بلال انورکاسی کے قتل کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری طرف لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کوئٹہ دھماکے کے بعدلاہورمیں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ڈویڑنل پولیس افسران کو اہم مقامات کی سیکورٹی چیک کرنے کیاحکامات دے دیئے۔ادھر سپریم کورٹ بار کی جانب سیکوئٹہ دھماکیکی شدید مذمت کی گئی ہے۔سانحہ کوئٹہ کیخلاف سپریم کورٹ بار نے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کردیا۔صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر نیاہم فیصلوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کی جانب سے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا،صدر راناضیاء الرحمٰن نے کہا کہ11بجے تمام وکلاء کام چھوڑ کر احتجاج کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…