بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

مخصوص دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کاامریکی الزام،پاکستان کا دبنگ جواب،بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی رویئے پر سوال اُٹھادیئے

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان نے مخصوص دہشتگردوں کو نشانہ بنانے سے متعلق امریکی حکام کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب ترجمان کا الزام بے بنیاد ہے ، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہے،بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی خاموشی حیران کن ہے ، بھارتی جاسوس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اقرار کیا تھا ۔اتوار کو دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب ترجمان کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، مخصوص دہشتگردوں کو ہدف بنانے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات بے بنیاد ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ہے ، بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر امریکی خاموشی حیران کن ہے ، بھارتی جاسوس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اقرار کیا تھا ۔دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی تھی اور وطن واپسی پر انہوں نے اس بارے میں مضمون بھی لکھا ۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے الزام لگایا تھاکہ پاکستان مخصوص دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کررہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…