اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت نے سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر 3سے 4 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے‘ دورے میں مسئلہ کشمیر‘ لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر تین سے چار مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے اس حوالے سے بھارتی حکام نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے بھارتی سیکرٹری خارجہ دورہ پاکستان کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کریں گے۔۔ واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل وزیراعظم نواز شریف س ےبھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فونک رباطہ کرکے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے خوش امدید کیا گیا تھا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل زیر غور آئینگے