ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف نے چوری نہیں کی تو ۔۔۔! پرویزخٹک غضبناک،کھل کر بول پڑے

datetime 7  اگست‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف احتساب سے راہ فرار کیوں اختیار کررہے ہیں اگرا نھوں نے چوری نہیں کی تو وہ قوم کو بتادیں۔ انھوں نے برطانیہ میں فلیٹس کہاں سے خرید ے رقم کہاں سے آئی۔ کتنی دولت بیرون ممالک منتقل کی اور ان کے بیرون ملک اثاثے کتنے ہیں۔ اب مزید کرپشن اور پاکستان نہیں چل سکتا۔ وقت آچکا ہے چوروں اورلیٹروں سے پاکستانی قوم کونجات دلائیں۔ یہ سب کچھ ایک ایماندار لیڈر کرسکتا ہے اور ایماندار لیڈر عمران خان ہے۔ جو اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں اور ان میں یہ قوت ہے کہ وہ چوروں اور لیٹروں کو چیلنج کرسکتے ہیں اور ان کے آگے کھڑے ہوسکتے ہیں۔ نوشہرہ اور پشاور کے عوام کو سلام پیش کرتاہوں جنھوں نے تحریک احتساب ریلی میں بھر پور شرکت کی اورچیئرمین عمران خان اور قائداین کاوالہانہ استقبال کیا۔ وہ تارو جبہ ، پبی، نوشہرہ، خیرآباد سمیت اکیس استقبالیہ کیمپوں سے خطاب کررہے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ آج کی ریلی وزیر اعظم نواز شریف اور اس کے ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوئی۔ عوامی سیلاب نے سب پر ثابت کردیا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور 2018 میں نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی اور ٓائندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ پی ٹی آئی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اس ملک کو چوروں، لیٹروں اور غریب عو ام کا خون چوسنے والوں سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ جب تک اس ملک میں ایماندار لیڈر حکمران نہیں بنے گا یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اورنہ اس ملک کے غریب عوام کا استحصال ختم ہوگا۔اب وقت آچکا ہے کہ پوری قوم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہوجائیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحدپارٹی ہے اور عمران خان واحد لیڈر ہے جو انکے سامنے کھڑا ہے اور انکو چیلنج کر رہا ہے ،یہ ایک کامیاب ریلی ہوگی کیونکہ پورے صوبے میں احتساب ریلی کے حوالے سے بھر پور جو ش و جذبہ ہے اورعوامی سیلاب عمران خان کے ساتھ پنچاب میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی سازش نہیں کررہے ہیں جلسے جلوس ہر پارٹی کا حق ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر 2018 کے انتخابات میں پھر عوام کے پاس جائے گی نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور ملک کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ عمران خان اس ملک کے واحد لیڈر ہیں جو اپنے منشور پر من وعن عمل کروانا چاہتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ تبدیلی کا جو وعدہ ہم نے عوام سے کیا تھا۔ اس پر بڑی حدتک عمل کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں غیو رعوام کارکنوں اور میڈیا کا شکر گزار ہوں جنھوں نے خود دیکھ لیا کہ عوام خود احتساب چاہتے ہیں اوریہی وجہ ہے اس ریلی میں عوام نے اپنی شرکت سے ثابت کردیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ عوام کاعمران خان اور صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد کامظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے نہ صرف اپنی ٹرانسپورٹ اپنا جھنڈا اپنا بینر لگایا اوریہی اپنی قیادت اور پارٹی کے ساتھ بھر پور محبت کانتیجہ ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے بہت سی ریلیاں دیکھی ہے۔ یہ ریلی لاہور کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیگی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ میں نوشہرہ کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے احتساب ریلی کا والہانہ استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…