پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا پاکستان کو 3.4 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( نیوزڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردوں کو شکست دینے کا عزم کر لیا ہے ، امریکا پاکستان کے ساتھ ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو دونوں ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینٹ کی مالیاتی کمیٹی کے رو برو اپنے بیان میں کہا گزشتہ ماہ انہوں نے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی اور ان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کا زبردست جذبہ پایا۔ امریکا پاکستان اور افغانستان کے ساتھ شراکت داری اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکا توانائی ، صحت ، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں ترقی کے لئے پاکستان سے تعاون کر رہا ہے۔ افغانستان کے بارے میں وزیر خارجہ کیری نے کہا افغان قیادت کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر مشورے جاری رکھیں گے ، نئی افغان حکومت کی امداد کے لئے کانگریس سے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی درخواست کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…