کراچی(این این آئی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کابینہ میں کسی جاگیردار وڈیرے کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد کابینہ کی تشکیل مکمل ہوگئی ہے اب کابینہ میں نئے اور پرانے چہرے نظر آئیں گے،سندھ کی عوام کی خدمت کریں، بہت جلد عوام سندھ میں تبدیلی دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء اور معاونِ خصوصی کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نئے اراکین کی حلف بردای کے بعد کابینہ کے ہمراہ مزارِ قائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ کابینہ میں کسی جاگیردار وڈیرے کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ اٹھانے والے مردہ گھوڑے کو چابق مار کر دوڑانے کی کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوچکی ہے پہلے وہ پڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سندھ میں سندھیوں کی حکومت ہے اور ہم اس طرح کی باتیں ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ میں کراچی کا رہائشی ہوں اور منتخب ہونے کے بعد سے اسی شہر میں موجود ہوں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ساری کابینہ کام کرتی ہوئی نظر آئے گیا اور کابینہ میں نئے پرانے چہرے دونوں نظر آئیں گے ساتھ ہی انہوں نے کابینہ مکمل ہونے کا بھی اعلان کیا۔مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ مجھے دفتر وقت پر آنے کی عادت سینئر وزیر نثار کھوڑو نے ڈلوائی جبکہ میں نے سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کے تجربوں سے بہت سیکھا ہے ۔ سندھ دھرتی کی فلاح و بہبود کے لیے میں سیکھی ہوئی باتوں کو لاگوں کرنے کی کوشش کروں گا۔سینیٹر رحمن ملک کے بیٹے کی کابینہ میں موجودگی کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ عمر رحمان بھی میری کابینہ میں معاون خصوصی ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم خدا کے حضور دعا گو ہیں کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترسکیں۔اس موقع پر وزیر اعلی سمیت دیگر وزراں کی جانب سے قائد اعظم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔وزیر اعلی کی آمد سے قبل مزار قائد کی انتظامیہ متحرک نظر آئی اور مزار کے احاطے میں جمع بارش کا پانی صاف کردیا گیا جبکہ صفائی ستھرائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
سندھ کی تقسیم ،نئے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے دوٹوک اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































