چکوال(این این آئی)بیوی سے تلخ کلامی کا بھیانک نتیجہ،باپ کے ہاتھوں دو بچوں کا لرزہ خیز انجام، قصبہ چکرال تھانہ صدر کے علاقے میں اشتعال میں آکر حواس کھو بیٹھنے والے باپ نے اپنے دو معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔ میاں بیوی کے گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہو تو باپ محمد شکیل نے غصے میں آکر گھر میں موجود اپنے دو بیٹوں اڑھائی سالہ ابو زر اور سات ماہ کے فرمان حیدر کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے دونوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ملزم باپ محمد شکیل موقع سے فرار ہو گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ماں کے حوالے کر دی گئی اور صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم باپ کی تلاش شروع کر دی ہے۔دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال چکوال پہنچے اور انہوں نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او زراعت بلوچ کو ہدایت کی کہ ملزم کو24گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائے۔