پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا ٗ ابھی یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا ٗقوم کو اپنے پیسے کی حفاظت کر نا ہوگی ٗ امید ہے ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔اتوا ر کو پشاور میں احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کرپشن نے ملکی ادارے تباہ کردئے ہیں، کرپشن غریب کو غریب تر اورامیرکو امیر ترین بناتی ہے، ہماری تحریک ملک کو کرپشن سے بچانے کے لئے شروع کی گئی ہے اور یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا۔ حکمران ٹولہ ملکی پیسہ بیرون ملک منتقل کررہا ہے یہ تمام پیسہ قوم کا ہے تو قوم کو ہی اس کی حفاظت کرنا ہوگی، وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک عوام کے ساتھ رہوں گا اور اپوزیشن کے ٹی او آر ماننے تک سڑکوں پر ہی رہیں گے، امید ہے کہ ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر مگرمچھوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیتاہے اور نیب صرف پٹواریوں کو پکڑنے کے لئے ہے جبکہ بڑی مچھلیاں آزاد گھوم رہی ہیں ، نیب کا فرض ہے کہ وہ نواز شریف سے پوچھے کہ اربوں روپے کی جائیدایں اور محل کہاں سے آئے تاہم نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچارہا ہے۔ نواز شریف خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں ،ارکان پارلیمنٹ کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر وزیر اعظم سے حساب لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ملکی دولت چوری کر کے باہر لے جاتاہے،کرپشن غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بناتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے احتساب تک آپ کے ساتھ رہوں گا۔
اب سڑکوں پر ہی رہوں گا ٗ عمران خان نے ناقابل یقین اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)
-
کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان ہو گیا؟
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
-
ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
عید الفطر کے بعد دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کر دی گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی



















































