تحریک احتساب عمران خان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے بڑی آواز بلند ہو گئی

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصا ف آز اد کشمیر کے جنر ل سیکرٹری ممبر قا نو ن ساز اسمبلی غلام محی الد ین دیوان نے کہا ہے کہ کپتان نے حکمرانوں کی نیند یں اڑا دی ہے حکو مت عمران خان بلیک میل کر نے کے تما م حر بے استعمال کررہی ہے اور کچھ لوگ کرپشن کے خلاف تحریک کی سمت تبدیل کرنا چاہتے ہیں مگر عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ہم کرپشن خاتمہ کیلئے انتہائی سنجیدگی سے تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں،کیونکہ وہ حکمران ہیں اور سارے اختیارات ان کے ہاتھ میں ہیں ۔ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف تحریک کو اس کے منطقی انجام تک ضرور پہنچائے گی اگست آزادی اور خوشی کا مہینہ ہے ،لیکن حقیقی آزادی کیلئے قوم کو تحریک پاکستان کی طرز پر اقتدار پر مسلط کرپٹ ٹولے سے نجات کیلئے تحریک چلانا ہوگی غلام م محی الد ین دیوان کا مز ید کہنا تھا کہ حکمران صوبے میں دن رات گڈ گورننس کے دعوے کر رہے ہیں مگر حقیقت میں صوبہ پنجا ب بدتر ین مشکلات کا شکار ہو چکا ہے ملک کی بد قسمتی ہے جہاں لوگ اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے جو وعدے کرتے ہیں اقتدار میں آنے کے بعد انکو بھول جاتے ہیں اور قوم پانچ سال تک اپنے مسائل کیلئے ترستے رہتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں