ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی ’’تحریک احتساب چل پڑی‘‘ (ن) لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں کتنے لوگ شامل ہو گئے؟ بڑی خبر آ گئی

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی ‘تحریک احتساب ‘ کا آغاز پشاور سے ہوگیا، صبح ہی سے کارکنوں کی بڑی تعداد پیر زکوڑی پل رنگ روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگئی تھی تاکہ وہ عمران خان کا خطاب سن سکیں اور ان کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی احتساب ریلی جی ٹی روڈ سے خیر آباد اٹک تک جائے گی اور اس دوران عمران خان 6 مقامات پر خطاب کریں گے۔پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کے شرکاء4 کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔پشاور رنگ روڈ پیر زکوڑی پل سے تحریک احتساب کا اغاز کرتے ہو ئے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ جب تک نواز شریف خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کریں گے کارکن سڑکوں پر رہیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب صرف پٹواریوں کو پکڑ رہی ہے بڑے بڑے مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں،عمران خان کے خطاب کے بعد احتساب ریلی کا قافلہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔عمران خان کا کنٹینر قافلے کی صورت میں رواں دواں ہے۔

57a6fe6555433

اس موقع پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔ احتساب تحریک کے لیے عمران خان کا کنٹینر بھی پہنچا دیا گیا ہے اور عمران خان احتساب تحریک سے مزید پانچ خطابات کریں گے۔ عمران خان کا دوسرا خطاب پبی ، تیسرا نوشہرہ ، چوتھا اکوڑہ خٹک ، پانچواں جہانگیرہ اور اختتامی خطاب خیر آباد اٹک کے مقام پر ہوگا, نوشہرہ کے مقام پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ریلی میں شریک ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی پشاور سے اٹک تک جائے گی۔احتساب تحریک میں شرکاء کا لہو گرم رکھنے اور ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے ڈی جے بٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

57a6fe652fb45

ڈی جے بٹ نے اس بار ریلی کے شرکاء کیلئے نئے نغمے اور ترانے تیار کیے ہیں۔ احتساب تحریک مارچ کے لیے سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور 700پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئیں ہیں جبکہ ریلی کے لیے جی ٹی روڈ کو بند نہیں کیا جا ئے گا۔ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ریلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ ریلی میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جنہوں نے چہروں پر تحریک انصاف کے پرچم بنوائے ہوئے ہیں۔پشاور میں کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی اور امکان ہے کہ جیسے جیسے ریلی آگے بڑھے گی لوگوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…