کراچی(آن لائن)حب ڈیم اور اس کے اطراف بارش سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے ، ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حب ڈیم اور اس کے اطراف کے پہاڑی علاقوں سے برساتی پانی حب ڈیم میں جمع ہو رہا ہے جس کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر 292 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ واپڈا حکام نے توقع ظاہر کی ہے ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح 300 فٹ تک ہونے کا امکان ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کراچی کی ایک سال کی ضروریات پوری ہوگی۔ سرجانی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی کی پانی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔