کراچی(آن لائن)کیاآپ اداکارانیل کپورسے متاثرہوکربارش میں سڑکوں پرنکلے ہیں اس سوال پروزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے اپنے کسی خوشگواریاسخت ردعمل کے بجائے صرف اتناکہاکہ وہ کسی فلم پریقین نہیں رکھتے وہ عوامی ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوشش کریں گے وزیراعلی کواپنے اسٹاف افسران نے پراٹھااورچائے سے ناشتہ سے روکااور کہاکہ اس سے صحت پرخراب اثرپڑے گا وزیراعلی نے مسکراتے ہوئے کہاکہ بچپن سے لے کراب تک ان پراٹھوں اورچائے سے ناشتہ کیاتوصحت خراب نہیں ہوئی اب کیوں صحت خراب ہوگی وزیراعلی نے دوران سفراپنے اسکواڈکوھوٹراستعمال کرنے سے منع کردیاوہ ہراس جگہ رکتے رہے جہاں انہیں پانی نظرآیاان کی کوشش سے شام تک کافی پانی نکالاجاچکاتھا۔