پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کیخلاف ریفر نس مجھے مل گیا ہے یہ فیصلہ ایسے ہی کیا جائے گا!! ایاز صادق نے ناقابل یقین بات کہہ دی

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف ریفر نس مل چکا ہے آئین وقانون کے مطابق ہی فیصلہ کیا جا ئیگا انکے خلاف پہلے بھی ایک ریفر نس خارج ہو چکا ہے ‘ملک اور پار لیمنٹ کو مضبوط کر نے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ‘عمران خان ریفرنس میں فیصلہ ایسے ہی کیا جائے گا جیسے دیگر ریفرنسز میں قانون کے مطابق کیا جاتا ہے۔ احتجاج او ر دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ‘بچے ہمارا مستقبل ہے انکے لیے اسمبلی کے دروازے کھلے ہیں اوہ جب مر ضی وہاں آسکتے ہیں۔
ہفتے کے ر وز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا کہ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے خلاف جو ریفر نس مجھے دیا ہے اس کا لیگل ٹیم مکمل جائزہ لے رہی ہے جسکے جب مجھے رپورٹ دی جائیگی اور میں آئین وقانون کے مطابق ہی اس ریفر نس کے حوالے سے فیصلہ دوں گا عمران خان کیخلاف پہلے بھی ایک ریفر نس آیا جو مسترد ہو چکا ہے اس لیے آئندہ بھی آئین وقانون کے مطابق ہی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ہی ملک اور جمہو ریت کی مضبوطی ہے اور ملک میں جو بھی معاملات ہیں انکو کسی دھر نے اور احتجاج سے نہیں صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور میں نے ہمیشہ مسائل کو حل کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…