لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سکولوں میں طلباء کی تعداد زیادہ ہے ان سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 42798 نئے اساتذہ کی بھرتی کیلئے پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ ’’ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن پروگرام‘‘کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ بھی ہوا۔ ایسے سکول جہاں طلباء کی تعداد زیادہ ہے وہاں شام کی کلاسیں شروع کرنے کا فوری پروگرام ترتیب دیا جائیگا اورسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کیلئے جامع سروے کرایا جائیگا۔ نئے اساتذہ کی بھرتی سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہوگی اورتمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ اور شفاف انداز سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈایجوکیشن پروگرام شاندار ہے اوراس کادائرہ کاربڑھانے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،بچوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوگا۔جنوبی پنجاب میں اس پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے سے پنجاب کے سکولوں میں 90 فیصد عدم دستیاب سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ رواں سال سکولوں میں سوفیصد عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کر لیا جائے گا ۔
حکومت پنجاب بازی لے گئی ایک، دو، تین ہزار نہیں بلکہ پوری 43 ہزار نوکریاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
بیرون ملک جانے والوں کے لیے بڑی پابندی، سفر سے پہلے یہ کام لازمی ہوگیا
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر



















































