اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان و سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان و سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا کہ اگر اللہ پاک علامہ اقبال اور قائد اعظم کو دوبارہ زندگی عطا فرما دے تو قائد اعظم اور علامہ اقبال بھی (ن) لیگ کے مقابلے میں جہاں مرضی سے کھڑے ہو جائیں وہ الیکشن ہار جائیں گے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال اپنی ضمانتیں ضبط کروا بیٹھیں گے۔ وہ ایم این اے اور ایم پی اے تو درکنار تحصیل ناظم بھی نہیں بن سکیں گے۔
طاہر القادری نے کہا کہ یہاں پیسہ تلتا ہے، انسان کا کوئی وزن نہیں ہوتا۔ اس الیکشن کے پراسیس میں کردار نام کی کوئی شے نہیں۔ یہاں کسی کو کردار نہیں چاہئے۔ کسی کو علم نہیں چاہئے۔ اس نظام میں کسی کونظریہ نہیں چاہئے ۔اس نظام میں کسی کے کردار کی شفافیت کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس نظام میں دھن، دھونس، دھاندلی اور غنڈہ گردی وغیرہ چاہئے ۔
قائد اعظم اور علامہ اقبال اب الیکشن لڑیں تو MNA اور MPA درکنار۔۔تحصیل ناظم نہیں بن سکیں گے، سینئر سیاستدان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں