اسلام آباد (آئی این پی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سینٹ کو مزید اختیارات دینے کے لئے آئین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں سے وزیراعظم چنا جائے‘ سینٹ کو بائی پاس کرنا درست نہیں‘ موجودہ طریقہ کار سے چھوٹے صوبوں کو یہ تاثر جاتا ہے کہ وزیراعظم وہی ہوگا جسے پنجاب سے اکثریت حاصل ہو‘ عمران خان سڑکوں پر آکر پھر وقت ضائع کریں گے‘ بہتر ہوتا کہ اگر وہ اسمبلی میں آکر احتساب کے لئے قانون سازی میں حصہ لیتے‘ دھرنے کے وقت اگر میں ایک دن کی بھی دیر کردیتا تو ترکی کی طرح بغاوت کرنے والے پانچ جرنیلوں نے چیف جسٹس سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کروا دینا تھا‘ پارلیمنٹ کے اندر الو بول رہے ہیں‘ گیلریاں خالی پڑی ہیں اسمبلی پانچ سال پورے نہ کرپائی تو ملک تباہ ہوجائے گا‘ عمران خان قوم سے سچی بات کیوں نہیں کرتے اگر وہ استعفیٰ دے کر ایک ماہ کی تنخواہ نہ لیں تو نواز شریف کو انتخابات کرانا پڑیں گے لیکن عمران خان ایک ماہ کی تنخواہ چھوڑنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی لیڈران سے کہنا چاہتا ہوں کہ الیکشن سال شروع ہوچکا ہے صرف بائیس مہینے رہتے ہیں ان میں سے بھی کئی مہینے حلقوں میں الیکشن کمپین میں گزریں گے۔ ایک سال رہتا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اس ایک سال میں کچھ کرکے دکھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ وفاق پاکستان کی علامت ہے اگر 1956 کے آئین کے تحت سینٹ بن گیا ہوتا تو مشرق پاکستان نہ بنتا۔ میری درخواست ہے کہ آئین میں ترامیم کی جائیں اور سینٹ کو مزید اختیارات تفویض کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں سے وزیراعظم چنا جائے‘ سینٹ کو بائی پاس کرنا درست نہیں‘ موجودہ طریقہ کار سے چھوٹے صوبوں کو یہ تاثر جاتا ہے کہ وزیراعظم وہی ہوگا جسے پنجاب سے اکثریت حاصل ہو۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر آکر پھر وقت ضائع کریں گے‘ بہتر ہوتا کہ اگر وہ اسمبلی میں آکر احتساب کے لئے قانون سازی میں حصہ لیتے‘ دھرنے کے وقت اگر میں ایک دن کی بھی دیر کردیتا تو ترکی کی طرح بغاوت کرنے والے پانچ جرنیلوں نے چیف جسٹس سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کروا دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر الو بول رہے ہیں‘ گیلریاں خالی پڑی ہیں اسمبلی پانچ سال پورے نہ کرپائی تو ملک تباہ ہوجائے گا‘ عمران خان قوم سے سچی بات کیوں نہیں کرتے اگر وہ استعفیٰ دے کر ایک ماہ کی تنخواہ نہ لیں تو نواز شریف کو انتخابات کرانا پڑیں گے لیکن عمران خان ایک ماہ کی تنخواہ چھوڑنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ (ن غ/ ار)
نئے وزیراعظم کا انتخاب، جاوید ہاشمی نے نئی تجویز پیش کردی،بڑا مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































