جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے صوبوں سے مذاکرات ،عابد شیر علی نے واضح اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے صوبوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، واپڈا کی نجکاری کے حوالے سے کوئی تجویز حکومت کے پاس زیر غور نہیں، حکومت ادویات کی کوالٹی اور انکی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت میں زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کیلئے کوئٹہ اورلورالائی کے 51ہزار 400خاند انوں کا اندارج ہو چکا ، پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات ایک ہزار میں سے 55ہے ،ہر سال تقریباًاڑھائی لاکھ نوزائیدہ بچے مر جاتے ہیں، رواں سال کے دوران پاسکو نے 799541میٹرک ٹن گندم خریدی ہے، حکومت نے مالی سال 2015-16میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں 4700ملین روپے کی سبسڈی عوام کو دی۔جمعہ کو ایوان میں ارکان کے سوالوں کے جواب وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ،پارلیمانی سیکر ٹری صحت ڈاکٹردرشن نے دئیے۔ رکن قومی اسمبلی بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ واپڈا کی نجکاری کے حوالے سے کوئی تجویز حکومت کے پاس زیر غور نہیں۔رکن قومی اسمبلی عائشہ سید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکر ٹری صحت ڈاکٹردرشن نے کہا کہ حکومت ادویات کی کوالٹی اور انکی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت میں زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،ادوایات کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا رہا، وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگی ادوایات فروخت کرنیوالی 5کمپنیوں کابھاری سٹاک قبضے میں لیا گیا جن میں 1لاکھ 80ہزار 610کیپسول ،3کروڑ62لاکھ 42ہزار 158گولیاں،14005سیرپ کی بوتلیں،23561مرہم کریم کے پیکٹ،1473آئی ڈراپس،1915انجکشن شامل ہیں۔رکن قومی اسمبلی نسیمہ حفیظ پانیزئی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ 2013میں جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت آئی اس وقت بلوچستان کو بجلی کی فراہمی کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی صلاحیت صرف 450میگا واٹ تک تھی،ہم نے ٹرانسمیشن لائن کو آپ گریڈ کر کے 750میگا واٹ کر دیا ۔بلوچستان میں متعدد گر ڈ سٹیشن کی آپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔رکن قومی اسمبلی نسیمہ حفیظ پانیزئی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکر ٹری صحت ڈاکٹردرشن نے کہا کہ وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کیلئے کوئٹہ اور لارالائی کے 51ہزار 400خاند انوں کا اندارج ہو چکا ہے ،ڈاکٹر نفیسہ کے سوال کے جواب میں وزارت صحت کی جانب سے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات ایک ہزار میں سے 55ہے ،ہر سال تقریباًاڑھائی لاکھ نوزائیدہ بچے مر جاتے ہیں،ایک اور سوال کے جواب میں وزارت قومی غذائی تحفظ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ رواں سال کے دوران پاسکو نے 799541میٹرک ٹن گندم خریدی ہے،وزارت صنعت و پیداوار نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت نے مالی سال 2015-16میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں 4700ملین روپے کی سبسڈی عوام کو دی۔وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ 2008سے 30جون 2016تک ملک بھر میں بجلی صارفین سے بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 44177ملین روپے جمع ہوئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے صوبوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…