اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی اسد الدین سے نجی ٹی وی چینل کے اینکر سے سوال کیا کہ آپ نے ایسا وزیراعظم نواز شریف کو کیا کہا جس پر انہیں غصہ آ گیا تو انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف جب آئے تو انہوں نے سب سے پہلے ہمیں اپنی صحت کے متعلق بتایا کہ پچھلے دنوں مجھے انفیکشن ہو گئی تھی اب انفیکشن ٹھیک ہوگئی ہے اور بیس فیصد میری انفیکشن آپ کو ملنے سے ٹھیک ہو گئی۔ جس پر ممبر قومی اسمبلی اسدالدین نے برملا جواب دیا کہ آپ ہمیں ملے نہیں اگر ملتے تو آپ کو انفیکشن ہونی ہی نہیں تھی۔ممبر قومی اسمبلی اسدالدین نے مزید بتایا کہ میاں نواز شریف کے سٹاف نے مجھے ایک فارم دیا کہ اپنے حلقے سے متعلق تجاویز اور مسائل لکھ کر دیں جس پر میں نے سٹاف سے پوچھا کہ آپ نے کتنے ایم این ایز کو یہ فارم دیئے تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا ۔ میرے اصرار پر وزیراعظم نواز شریف نے جواب دیا کہ میں نے خود دیئے ہیں جس پر میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کتنے ایم این ایز کو فارم دیئے تو انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں ہے‘ میں نے کہا کہ آپ اپنے سٹاف سے پوچھیں کہ کتنے ایم این ایز کو ملے ہیں تو انہوں نے غصے سے کہا کہ بیٹھ جائیں ‘ میں نے کہا یہ تو مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تشریف رکھیں تو میں نے جواب دیا آئی ایم ناٹ اے سکول بوائے۔