دبئی(آئی این پی )اقتصادی راہداری منصوبہ ،پاکستان نے افغانستان اور ایران کے بارے میں بڑا اعلان کردیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا دیکھے گی کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ وسطی ایشیائی خطہ بھی مستفید ہو گا۔ مشترکہ خوشحالی خطے کا مستقبل تبدیل کرے گی کیونکہ انفراسڑکچر کے منصوبوں کو بعدازاں ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران تک توسیع دی جائے گی ۔