پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نئی شرمناک مثال قائم،دبئی ایئرپورٹ پاکستان سے آنیوالے طیارے کو واپس لوٹادیاگیا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نجی ائیر لائنز کی پرواز کو تاخیر سے پہنچنے پر دبئی میں لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی ، طیارے میں 170مسافر سوار تھے تاہم پرواز کو واپس بھیج دیا گیا ، لاہور پہنچنے پر مسافروں نے ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے نجی ائیر لائن کا طیارہ 170مسافروں کو لے کر دبئی ائیر پورٹ پہنچا تو دبئی حکام نے آگاہ کیا کہ آپ شیڈول سے بہت تاخیر سے آئے ہیں جس کی بنا ء پر اب لینڈنگ کا وقت گزر چکا ہے اور واپس تشریف لے جائیں ۔جس پر طیارے نے واپس لاہور کا رخ کر لیا ۔ اس طر ح لاہور سے جانے والی پرواز دبئی میں لینڈنگ کے بغیر ہی واپس آگئی جس کے خلاف لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دبئی انتظامیہ اور نجی ائیر لائنز کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے طیارے کو پرواز بھرنے کے بعد دبئی میں لینڈکرنے سے منع کیا تھا تو کسی اور ایئر پورٹ پر طیارے کو اتارا جا سکتا تھا ۔طیارے کو واپس لاہور لانے کی وجہ سمجھ سے باہر ہے ۔مسافروں نے کہا کہ ہمیں ہماری منزل دبئی فوری پہنچایا جائے ۔ اکثر مسافروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں دبئی سے بھی آگے سفر کرنا تھا اور ائرلائن کی سستی کے باعث ان کو شدید ذہنی اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…