پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

دو نئی موٹر ویز۔۔ نوازشریف نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اسلوب حکمرانی کا وژن شفافیت اور مستعدی پر مبنی ہے، دونوں اجزاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وہ جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے ملک بھر میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ مارچ 2017ء میں منصوبہ پر کام شروع کیا جائے وزیراعظم اگست کے آخر ہفتہ میں سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سی پیک منصوبہ جات سمیت ایک ہزار ارب روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے منصوبہ جات جاری ہیں، ان میں سے بیشتر منصوبے 2017ء کے آخر اور مارچ 2018ء کے درمیان مکمل ہوں گے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موٹروے منصوبہ جات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتہائی شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں پھیلایا جانے والا موٹروے کا جال علاقائی مواصلاتی روابط کے اقدام میں معاون ہو گا۔ اس سے ملک بھر میں ترقی کے عمل کی رفتار تیز ہو گی، اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہماری مخلصانہ اور مربوط کوششوں سے ایک ترقی پسند اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کو ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…