کوئٹہ ( این این آئی ) نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے اسمبلی کے نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابقہ مشیر خزانہ میر خالد لانگو جو نیب کے پاس ریمانڈ پر تھے جمعہ کے روز ریمانڈ پورا ہونے پر ان کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیا تھا اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کے پرویشن آرڈ کے ذریعے ان کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے اسمبلی اجلاس میں لایا گیا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے جبکہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے عوام کے پاس دوبارہ جاؤ گا اسلئے میں صوبائی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نواب ثناء اللہ خان زہری نے میر خالد لانگو سے کہاکہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے او رمستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے میر خالد لانگو نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کے بعد واپس ڈسٹرکٹ جیل چلے گئے ۔ میر خالد لانگو جو 90نیب کے پاس ریمانڈ پر تھے مدت پوری ہونے کے بعد جمعہ کے روز ان کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ پہنچایا گیا تھا میر خالد لانگو حشابشاش خوشگوار موڈ اور غصے میں بھی تھے ۔