کراچی (این این آئی)سندھ کابینہ میں دوسرے مرحلے میں مزید 5وزراء سمیت مشیراور معاونین شامل کیئے جائیں گے۔وزراء کی تقریب حلف برداری آج (ہفتہ)ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے سندھ کابینہ میں توسیع اورنئے چہرے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ہفتہ کوسندھ کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے ۔ذرائع کا کہناہے کہ سردار محمد بخش مہر ، منظور وسان ، ضیاالنجار ، فیاض بٹ اور محمد علی مالکانی کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مشیران اور معاون خصوصی بھی بنائے جائیں گے