اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس کی حکومتی دھمکی پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس کی دھمکی انتہائی شرمناک ہے، بلیک میلنگ اور گھٹیا حربوں سے وزیر اعظم کو آسودہ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب جاری ایک بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے پارٹی کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہے کہ وزیر اعظم احتساب سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بھاگنے دیں گے نہ قومی دولت ہضم کرنے دیں گے۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان پہلے سے ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں جبکہ وزیر اعظم اور انکی حکومت میں اخلاقی جرات ہوتی تو بلیک میلنگ کی بجائے کارروائی کرتے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو علم ہونا چاہئیے کہ حکومتوں کا کام بلیک میلنگ کرنا نہیں قانون شکنی پر کارروائی کرنا ہے،عوام کو گمراہ کرنے اور تحریک انصاف کو ہراسان کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
عمران خان کودھمکیاں!!! تحریک انصاف کا سخت رد عمل سامنے آ گیا۔۔ کیا جواب دیا؟ جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں