لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرین نے اخروٹ اور سویا بین کو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید قرار دیا ہے ۔برطانوی کیمرج یونیورسٹی کے طبی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اخروٹ اور سویا بین میں چکنائی کی کم مقدار ہوتی ہے ،یہ صحٹ افزاء اور جسم کو طاقت مہیا کرنے کے ساتھ ایسے افراد کے لئے فائدہ مند ہے جو ذیابیطیس کی بیماری میں مبتلا ہیں ،یہ جسم میں شکر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ایسے مریضوں کو خوراک میں اخروٹ اور سویا بین کا استعمال بڑھانا چاہیئے تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ اٹھا یا جاسکے اور وہ صحت مند زندگی بسر کر سکیں ۔