پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

افسوسناک خبر‘ وزیراعلیٰ سندھ نے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی توہین کر ڈالی

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اس بیان پر جس میں موصوف نے کہا ہے کہ کرپشن کا مسئلہ قائداعظم کے زمانے کا ہے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سندھ حکومت کی کرپشن چھپانے کیلئے قائداعظم کا نام استعمال کرکے بانی پاکستان کی شخصیت کو مسخ کرنے کی گھناؤنی کوشش کی ہے جس پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے ۔ ا نہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے ڈاکٹر عاصم اور دیگر سرگردہ حکومتی کارندوں کی گرفتاریاں ان کے بیانات اور اقبالی جرم اس بات کا بین سبوت ہیں اس کے بعد وزیر اعلیٰ کا قائداعظم اور ان کی کابینہ کو کرپشن کیوجہ بیان کرنابانی پاکستان کی توہین کے مترادف ہے جس کا پیپلز پارٹی کی قیادت اور وفاقی حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی منڈی لگی ہوئی ہے سب جانتے ہیں نوکریوں کس طرح فروخت ہورہی ہیں من پسند لوگوں کو کس طرح نوازا جارہا ہے ترقیاتی فنڈز کس طرح خردبرد ہورہے ہیں ایک عام چپڑاسی کے تبادلہ کیلئے بھی لاکھوں کی رشوت وصول کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سینٹر کیمپ ہاؤس میں قائم کرنے کا اعلان کیا گیانالوں کی صفائی کا اعلان کیا گیاشہرکی صفائی اور سڑکوں کی تعمیرنالیوں اور فٹ پاتھوں کی مرمرت کا برملا اعلان کیا گیالیکن بارش کے پہلے قطرے نے رین ایمرجنسی سینٹر کے قلعی کھول کر رکھ دی ،تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی بند ،پانی بند،ٹیلیفون سسٹم خراب ،سڑکوں پر گند اور کیچڑ اور گندے پانی کے جگہ جگہ جوہڑ بن گئے کچرے کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا ہے رین ایمرجنسی کی مدمیں ملنے والی رقم نالوں کی صفائی صحت کی تعمیر پر خرچ ہونے والی رقم کس کی جیب میں گئی اس کا جواب وزیر اعلیٰ دینا پسند کریں گے یاپھر نیب ،اینٹی کرپشن سے حیدرآباد کے غیور عوام رجوع کریں تاکہ کرپشن کی ماسٹر سندھ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو سکے اور بانی پاکستان پر کیچڑ اجھالنے والوں کومنطقی انجام تک پہنچایا جاسکے ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری کے وقت بھی دعاکے لئے ہاتھ نہیں اٹھائے تھے جس پر میڈیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…