پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ناقص کارکردگی پر چیئرمین نیب ایکشن میں‘بڑی تبدیلیاں کر ڈالیں

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں108غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی لوٹ مار کو روکنے میں ناکامی اور ناقص کارکردگی کے باعث ڈی جی نیب راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر ڈی جی آپریشنز تعینات کردیاگیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے بار بار ہدایات دی جاتی رہیں کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے اور دیگر کرپٹ افراد کے خلاف تحقیقات جلد منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ ڈی جی نیب راولپنڈی اور انکے ساتھی تفتیشی افسران مضاربہ سکینڈل سمیت اہم ترین مقدمات کی تفتیش بروقت مکمل کرنے میں ناکام رہے۔چےئرمین نیب چوہدری قمر الزمان کو انویسٹی گیشن آفیسر قاسم خان،عدنان بٹ اور غازی الرحمان کے حوالے سے بھی شکایات ملی تھیں۔ ذرائع کے مطابق چےئرمین نے ہائی پروفائل کیسوں کیلئے نئے تفتیشی افسران مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔چےئرمین نیب نے گزشتہ روز جمعرات کو ڈی جی نیب راولپنڈی ظاہر شاہ کو اہم مقدمات کی تفتیش بروقت مکمل نہ کرنے اور متاثرین کو بروقت ریلیف نہ دینے پر ڈی جی ظاہر شاہ کو تبدیل کردیا ہے،انکی جگہ اب تجربہ کار اور بہتر انتظامی صلاحیتوں کے مالک آفیسر کو یہ ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کامرس کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کی طرف درخواست دی گئی تھی کہ سوسائٹی کے عہدیداروں نے900پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور لئے ہیں جبکہ نیب نے تفتیش کا عمل تیز کرنے کی بجائے جان بوجھ کر انکوائری کو کمزور کردیا۔چےئرمین نیب نے اس درخواست پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی تفتیش میں بھی قانونی پہلووں کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور متاثرہ فریق نے چےئرمین نیب سے جانبدارانہ کارروائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔اسی طرح مضاربہ سکینڈل کے متاثرین نے بھی انصاف نہ ملنے پر بھرپور احتجاج کیا تھا۔ڈی جی نیب اور انکی ٹیم کئی کئی ماہ ایک کیس کی تفتیش پر صرف کررہی تھی جس سے یہ تاثر پیدا ہو رہا تھا کہ نیب افسران انصاف کی بروقت فراہمی کی بجائے قانون کو نظر انداز کر رہے ہیں۔چنانچہ گزشتہ روز چےئرمین نیب نے ڈی جی راولپنڈی کو تبدیل کردیا۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی جڑواں شہروں میں قائم کی گئی108غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی میں بھی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…