نئی دہلی (این این آئی) بھارتی فضائیہ نے شمالی علاقے میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک عجیب و غریب غبارہ نما ایلین کوتباہ کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو فضاء میں پاکستان کے بارڈر کے قریب ایک غبارہ نما انوکھی چیز نظر آئی جس کے بعد فضائیہ کو متحرک کیا گیا اور بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اس غبارہ شکل چیز کو تباہ کر دیا۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق انکے ریڈار میں اس عجیب وغریب چیز کی بھارتی فضاؤں میں نشاندہی ہوئی اور اسے بھانپنے کے فوری بعد ایک لڑاکا جنگی طیارے نے اسے گرادیا ۔