جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عمران خان پر برطانوی میڈیا نے بڑا الزام عائد کر دیا‘ تحقیقات شروع

datetime 4  اگست‬‮  2016 |

لندن ( این این آئی )برطانوی میڈیا کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے تعلیمی ادارے نمل کے خیراتی فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے،خیراتی فنڈز میں چار ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اخبار میٹرو کے دعویٰ کے مطابق برطانوی چیریٹی کمیشن نمل کالج کے خیراتی فنڈز سے دبئی میں آف شور کمپنی بنانے اور منی لانڈرنگ کرنے کی تحقیقات کررہا ہے۔نجی ٹی وی نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانیہ کے چیریٹی کمیشن نے عمران خان کے تین خیراتی فنڈز کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اخبار کے مطابق تعلیم کے لئے اکٹھے کئے گئے فنڈز دبئی میں آف شور سرمایہ کے لئے بھیجے گئے جبکہ چیریٹی کمیشن نے نمل کالج کے فنڈز کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔اخبار کے مطابق فنڈز کی رقوم عمران خان کی بہنوں کے لئے بھی بھیجی گئیں اور خیراتی فنڈز منی لانڈرنگ کئے جانے کے خدشہ کا بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ برطانوی ادارہ نمل کالج کے لئے برطانوی شہریوں سے ملین پاؤنڈز کے فنڈز اکٹھے کئے جانے کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔نمل کالج نے 2012ء کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جس کے لئے برطانیہ کے چیرٹی کمیشن نے نمل ٹرسٹ کے عمران خان، طاہرنواز، ثوبیہ ضیا ء اور نعیم خرم سے بارہا درخواست کی گئی جبکہ کالج ٹرسٹیز کے برطانوی کمیشن کو دیئے گئے بیان کے مطابق رقوم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دبئی کے اکاؤنٹ میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…