جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

گرج چمک اور بارشیں, محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے

datetime 4  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے ۔سندھ، جنوبی پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، اور بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔ موسلادھار بارش سے ڈی جی خان اور بلوچستان کے بعض ندی نالوں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ اگلے 2 سے 3 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ساہیوال ڈویژن، فاٹا ،کشمیر میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں سندھ(میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، کراچی ڈویژن)، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، زیریں خیبرپختونخوا ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا۔ گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ ڈویژن جنوبی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش ڈپلو100،چھاچھرو ،ٹھٹہ44،بدین43، میرپورخاص31، حیدرآباد 27،چھور23،مٹھی 14، شہید بینظر آباد11، دہلی06، دادو،سکھر03، اسلام کوٹ02۔ کاکول19، پارہ چنار10، کالام03، لوئیر دیر02،ساہیوال07، خان پور02، ڈی جی خان، بہاولپور 01،استور 02، گلگت01، بارکھان04، راولاکوٹ01ملی میٹر۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت46،نوکنڈی41، سبی، لسبیلا، شہید بینظر آباد اور چلاس میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…