اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک آسٹریلوی شخص نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوگوں کو موبائل فون میں آگ لگنے کے خطرات آگاہ کرے۔ 36 سالہ گیرتھ کلیئر کے موبائل فون کی بیٹری جل گئی تھی جس سے انھیں شدید زخم آئے۔ سڈنی سے تعلق رکھنے والے کلیئر مینیجمنٹ کنسلٹنٹ ہیں۔ انھوں نے مقامی اخباروں کو بتایا کہ وہ جب وہ اپنی سائیکل سے گر پڑے تو ان کے آئی فون کی بیٹری میں آگ لگ گئی۔ انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے زخموں کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ کلیئر اس اختتام ہفتہ سڈنی میں سائیکل سے گر پڑے تھے۔ ان کا آئی فون 6 ان کے جانگیے کی جیب میں تھا۔
انھوں نے سڈنی مورننگ ہیرلڈ کو بتایا: ’میں نے اپنی پچھلی جیب سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا۔ پھر میری ٹانگ کے اوپری حصے میں سخت درد محسوس ہوا۔ ’میں نے اسے اپنے جانگیے کے اندر پگھلتا ہوا دیکھا۔ مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ میری ٹانگ پر کالے رنگ کا مواد بہہ رہا تھا اور مجھے فاسفورس کی بو آ رہی تھی۔‘ کلیئر کے مطابق ان کے زخموں کی گرافٹ سرجری کی ضرورت پیش آئے گی۔لیتھیئم آئن بیٹریاں اگر کسی حادثے کا شکار ہو جائیں تو ان میں آگ لگ سکتی ہے۔ آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنسیومر کمیشن کا کہنا ہے کہ اسے ہر سال موبائل فون کی بیٹریوں سے ہونے والے زخموں کی ایک دو شکایات موصول ہوتی ہیں۔ اس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فون جیبوں میں نہ ڈالا کریں۔
کلیئر کہتے ہیں کہ ان کا ایپل سے مطالبہ ہے کہ وہ لوگوں کو فون کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ انھوں نے کہا: ’ایپل نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ یہ معاملہ خاصا سنگین ہے، اور انھوں نے مزید معلومات مانگی ہیں تاکہ وہ میری مدد کر سکیں اور فون تبدیل کر سکیں۔ ’تصور کریں کہ اگر کوئی چھوٹا بچہ میز پر فون دے مارے اور فون پھٹ جائے تو کیا ہو گا؟‘ امریکہ اور یورپ میں فضائی کمپنیاں اس بات پر غور کر رہی ہیں کہ وہ جہاز کے اندر لیتھیئم آئن بیٹریاں لانے پر پابندی لگا دی جائے۔ تاہم اس ممکنہ پابندی کا اطلاق انفرادی آلات پر نہیں بلکہ بڑے پیمانے پر بیٹریوں کی شپمنٹ پر ہو گا۔
آئی فون 6میں آگ لگنے کے واقعات!!! بڑا مطالبہ کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































