ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی وڈ کی ریکارڈ ساز فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کو بالاخر شائقین کی پر زور فرمائش پر سینما سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سنہ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہن آ لے جائیں گے’ گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی تھی۔رواں ماہ 19 فروری کو باکس آفس پر فلم کے 1009 ہفتے مکمل ہونے کے بعد یش راج فلمز نے اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عوام کی جانب سے فلم ہٹانے کے فیصلے کے خلاف ووٹ آنے کے بعد اسے سینما کی زینت بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فلم کو کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے اور اس کا شمار بولی وڈ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے جس نے تفریح کے ساتھ ساتھ بہترین بزنس بھی دیا۔گزشتہ کئی برسوں سے اس فلم کا ایک شو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دکھایا جاتا رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
چین جائیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...



















































